گورنر پنجاب چودھری سرور کی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

گورنر پنجاب چودھری سرور کی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے ...
گورنر پنجاب چودھری سرور کی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ کورونا کو شکست دے کر ابتک 50 ہزارسے زائد لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں ،صحت یاب ہونے والوں کو اللہ نے موقع دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کریں ،انہوں نے کہاکہ کورونا کیخلاف جنگ جیتنے والوں سے اپیل کرتا ہوں اپنا پلازمہ عطیہ کریں ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنےوالوں کو کورونا نہیں چھوڑے گا،ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیساتھ سختی کا حکومتی فیصلہ قوم کی ترجمانی ہے،ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں حکومت ایکشن لے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -