گوجرانوالہ کے اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

گوجرانوالہ کے اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
گوجرانوالہ کے اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

  

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ کے 5 پوش اور اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ان میں ماڈل ٹاؤن، سٹیلائٹ ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، پیپلز کالونی اور قلعہ دیدار سنگھ شامل ہیں۔

محکمہ صحت نے رواں ماہ سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاند ہی کر دی۔ کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پولیس لاک ڈاؤن کے انتظامات سنبھالے گی۔واضح رہے کہ آج سے لاہور کے بھی مختلف علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

حکومتی فیصلے کے تحت آج رات سے لاہور کے 80 ہاٹ اسپاٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔جن علاقوں کو آج رات سے سیل کیا جائے گا ان میں جوہرٹاوَن کے بلاک اے، بی ون، ای، ایف2، جی، ایچ، جے اور آر شامل ہیں۔حکومتی فیصلے کے تحت مصطفیٰ ٹاوَن، کنال ویو، ای ایم ای، واپڈا ٹاوَن اور پی سی ایس آئی آر فیز2 بھی سیل کیے جائیں گے۔

بحریہ ٹاوَن کا جیسمین، گلبہار، ایگزیکٹو بلاک، ڈی ایچ اے فیزون، تھری، فائیو اور فور، عسکری9 اور10 کومکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔انتظامی فیصلے کے تحت ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے کی وجہ سے علامہ اقبال ٹاوَن کا ستلج بلاک، رچنہ بلاک، نرگس بلاک اور رضا بلاک سیل ہو گا۔

ماڈل ٹاوَن کا بلاک بی، سی، جی، ایچ، اے، جے، کےاوراین بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سیل رہے گا۔حکومتی فیصلے کے تحت کل رات سے گلبرگ میں ظفرعلی روڈ، ظہورالٰہی روڈ، ای ون بلاک، گلبرگ کا بلاک اے، تھری، بی ٹو، بی تھری اوربی ون بھی مہلک وبا میں اضافے کی وجہ سے بند کردیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -کورونا وائرس -