ایسا بجٹ پیش کیا جس کی مثال نہیں ملتی، وزیر خزانہ پنجاب

ایسا بجٹ پیش کیا جس کی مثال نہیں ملتی، وزیر خزانہ پنجاب
ایسا بجٹ پیش کیا جس کی مثال نہیں ملتی، وزیر خزانہ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 21-2020 کا ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب حکومت نے پبلک ورکس پروگرام کو ترجیح دی ہے، پروگرام سے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقعے پیدا ہوں گے۔ہاشم جواں بخت نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود تعلیم اور صحت پر توجہ دی، پنجاب کی معیشت کو بحال کرنا ہمارا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سماجی شعبے میں اچھا کام کیا، دو سال میں تعلیمی شعبے کو 60 ارب روپے دیئے گئے۔وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کو دیکھتے ہوئے شعبہ تعلیم کے لیے پالیسی بنائیں گے، صحت اور تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کووڈ 19 ریلیف پیکج بھی بجٹ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالجز، یونیورسٹیاں، ہسپتال بنانے میں وقت درکار ہے، میں نے بجٹ تقریر میں کسی نئے منصوبے کا اعلان نہیں کیا، آن لائن تعلیم کےلئے ٹیبلٹ بھی لے کر آئیں گے۔ہاشم جواں بخت کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کی معاشی بدحالی ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -