سعودیہ پلٹ 3 لوگوں میں کورونا کی تصدیق، لاہور کاایک اور علاقہ مکمل سیل

سعودیہ پلٹ 3 لوگوں میں کورونا کی تصدیق، لاہور کاایک اور علاقہ مکمل سیل
سعودیہ پلٹ 3 لوگوں میں کورونا کی تصدیق، لاہور کاایک اور علاقہ مکمل سیل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودیہ پلٹ 3 لوگوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد لاہور کے ایک اور علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں یوسف روڈ ابدالی چوک کاعلاقہ سیل کردیاگیاہے۔

اس علاقے کو سعودی عرب سے آنے والے تین افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیل کیاگیاہے۔ یوسف روڈ کی تمام مارکیٹس بندکرادی گئی ہیں  جبکہ فارمیسی اورکریانہ اسٹورزکھلےرہیں گے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکین 2 ہفتے تک گھروں میں رہیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ بارہ بجے سے ہی لاہور کے 9ٹاؤنز کے 81 علاقوں میں رات بارہ بجے ہی لاک ڈاون کردیا گیاہے۔ 

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق راوی ٹاؤن سے بیگم کورٹ، بارہ دری روڈ، راوی کلفٹن شاہدرہ، حنیف پارک بادامی باغ ، ملک پارک بادامی باغ، سید مٹھا بازار کو جبکہ سمن آباد ٹاؤن سے ستلج، جہازیب، راوی، کشمیر، نرگس، ہما اور رچنا بلاکس سیل کئے گئے ہیں اس کے علاوہ رضا، کامران، عمر، کریم، مہران، نشتر اور سکندر بلاکس کوبھی سیل کیا گیا۔

کینٹ ٹاون سے ، ڈی ایچ اے فیز ,1,2,3,4,5,8 سمیت صدر، سرور روڈ، کیولری گراؤنڈ، آفیسرز کالونی، سیل  اورکینٹ ٹاون سے عسکری 8، عسکری 9، عسکری 10، علاؤالدین روڈ بھی سیل کردیے گئے ہیں۔

داتا گنج بخش ٹاؤن میں میں ساندہ، گوالمنڈی، راجگڑھ، چمن باغ، پیر مکی، جیل روڈ، جی او آر، قلعہ گجر سنگھ ،علامہ اقبال ٹاؤن میں جوہر ٹاون A, B1,E,F2,G,H,J اور R بلاکس، مصطفی ٹاون، کنال ویو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاون، پی سی ایس آئی آر فیز 2 سیل ہیں۔

بحریہ ٹاون کے جاسمین، گلبہار اور ایگزیکٹو بلاک س جبکہ واہگہ ٹاون کے مناواں، محلہ شاہ نور داروغہ والا، بسمہ اللہ ہاوسنگ سکیم مناواں کے علاقے سیل  کرنے کے احکامات جاری ہوئے۔

اسی طرح گلبرگ ٹاون میں گارڈن ٹاؤن احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب بلاک، طارق بلاک شیر شاہ بلاک،گلبرگ، گلبرگ 1 اور گلبرگ 3 ، قصوری روڈ، ایم ایم عالم روڈ، گرومانڈ روڈ اے 1 بلاک، B1 بلاک کبوتر پورہ، نبی پورہ کے علاقے سیل کیے گئے جبکہ  ظفر علی روڈ، ظہور الہی روڈ، صدر اقبال روڈ، مین مارکیٹ، سینٹ میری کالونی بھی سیل کی گئی ہے۔

شالامار ٹاون کے گجرپورہ، رحمت پورہ، بیگم پورہ، چاہ میراں، بلال پارک، مکہ پورہ، کوٹ خواجہ سعید، شاد باغ، وسن پورہ، فیض باغ، کراون پارک

مادھو لال حسین، محمدن کالونی، باغبان پورہ، انگوری باغ اور مجاہدہ باغ کے علاقے  جبکہ عزیز بھٹی زون کے کنال بینک ہاوسنگ سکیم، نبی پورہ، نصرت کالونی، مدینہ سٹریٹ نمبر 35، گلستان کالونی، نور کالونی غازی آباد بعد شاہ عالم کالونی نظام آباد تاجپورہ کے علاقے سیل  کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -