پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ماسک نہ پہننے والے کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ماسک نہ پہننے والے کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ...
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ماسک نہ پہننے والے کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں کورونا وائرس ایس او پیز کے مطابق ماسک نہ پہننے پر ایک ہزارروپے جرمانہ مقرر کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت کی بار بار اپیلوں کے باوجود کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرحکومت نے جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور میں ماسک نہ پہننے پر لوگوں کو ایک ہزار روپے جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کورونا وائرس سے اب تک کی سب سے زیادہ 111 اموات ریکارڈ ہوئیں ہیں جبکہ مزید 4 ہزار 443 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 22 ہزار665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار921 ہو گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 111 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات 2839 ہو گئیں ہیں تاہم اب تک 56 ہزار 390 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں بھی لوٹ گئے ہیں۔

مزید :

قومی -