کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات رکوانے،جوڈیشل کمیشن کیلئے درخواست :لاہورہائیکورٹ کی درخواست گزارکوتیاری کےساتھ دلائل دینے کی ہدایت

کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات رکوانے،جوڈیشل کمیشن کیلئے درخواست ...
کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات رکوانے،جوڈیشل کمیشن کیلئے درخواست :لاہورہائیکورٹ کی درخواست گزارکوتیاری کےساتھ دلائل دینے کی ہدایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات رکوانے اورجوڈیشل کمیشن کیلئے درخواست پردرخواست گزارکوتیاری کےساتھ دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات رکوانے اورجوڈیشل کمیشن کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت عدالت جوڈیشل کمیشن بنانےکااختیاررکھتی ہے؟،آرٹیکل 199 کے تحت کیسے جوڈیشل کمیشن بناسکتا ہوں ؟۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عوامی مفاد کے کیسز کا مطلب صرف میڈیا پرآنا رہ گیا،عوامی مفاد کے کیسز پرکوئی محنت نہیں کرتا ،درخواست گزار نے کہاکہ ہم نے تو کیس عوام کے مفاد کےلئے کیا ہے،عدالت نے درخواست گزارکوتیاری کےساتھ 22 جون تک دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -