اسلام آباد ہائیکورٹ کابخشی خانوں،حوالات میں احتیاطی تدابیر یقینی بنانےکاحکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بخشی خانوں اورحوالات میں احتیاطی تدابیر یقینی بنانے کا حکم دیدیا،ڈی سی کواسلام آبادکچہری اورحوالات میں احتیاطی تدابیریقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے3 صفحات پرمشتمل تحریری حکم جاری کردیا،حوالات،کچہری بخشی خانے میں حفاظتی تدابیرکی رپورٹ 20 جون تک طلب کرلی ۔عدالت نے کہاکہ ڈی سی،ڈسٹرکٹ،ہائیکورٹ بارکے صدور،صحافی بخشی خانے کادورہ کریں،دورہ کرنیوالی کمیٹی رپورٹ دے کیا بنیادی حقوق دیئے جارہے ہیں؟۔