”اگر یہ کام ہو اتو میں اپنی ریٹائرمنٹ ملتوی کر دوں گا“

”اگر یہ کام ہو اتو میں اپنی ریٹائرمنٹ ملتوی کر دوں گا“
”اگر یہ کام ہو اتو میں اپنی ریٹائرمنٹ ملتوی کر دوں گا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہاہے کہ اگر کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو گیا تو وہ بھی اپنی ریٹائرمنٹ کو ملتوی کر دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق 39 سالہ پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ا علان کیا تھا کہ وہ نومبرمیں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے تاہم اب چونکہ میزبان آسٹریلیا کی جانب سے یہ کہا جارہاہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد بہت ہی مشکل ہو گا ،جس پر اب حفیظ بھی میدان میں اتر آئے ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر سوچ بچار کی ہے ، میں یہ بڑا ٹورنامنٹ کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتاہوں اور مجھے امید ہے کہ میں کامیاب ہو کر لوٹوں گا۔ ان کا کہناتھا کہ یہ میرا رادہ ہے تاہم اگر نومبر میں ہونے والا ٹورنامنٹ ملتوی ہوگ یا تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں نہیں کھیلوں گا ۔
یاد رہے کہ محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے خود کو الگ کر لیا تھا ۔حفیظ کا کہناتھا کہ میں نے کرکٹ کسی کے کہنے پر شروع نہیںکی تھی اور نہ ہی میںکسی کے کہنے پر چھوڑوں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ ” میرا کیریئر میری مرضی “۔

مزید :

کھیل -