لیگی ایم این اے برجیس طاہرکانیب پیش نہ ہونےکافیصلہ ،درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

لیگی ایم این اے برجیس طاہرکانیب پیش نہ ہونےکافیصلہ ،درخواست ضمانت سماعت ...
لیگی ایم این اے برجیس طاہرکانیب پیش نہ ہونےکافیصلہ ،درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے برجیس طاہرنے نیب میں پیش نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے برجیس طاہرکی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی ہے ،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 17 جون کوسماعت کرےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں لیگی رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر کو آج طلب کر رکھا تھا،لیگی ایم این اے نے نیب میں پیش نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے۔برجیس طاہر کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،درخواست میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست گزاربرجیس طاہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار کےخلاف 2003 میں نیب انکوائری بند ہوچکی ہے، نیب نے جولائی 2019 میں نوٹس بھیجا اور طلب کیا، نیب ایسے کیس میں بلا رہا ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہوا،برجیس طاہر نے استدعا ہے کہ عدالت قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 17 جون کوسماعت کرےگا۔