”کورونا وائرس کی وباءسے ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد غیر حقیقی لگتا ہے“ آسٹریلیا کی ایسی شخصیت نے یہ بات کہہ دی کہ ہر کوئی افسردہ ہو جائے

”کورونا وائرس کی وباءسے ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد غیر حقیقی لگتا ہے“ آسٹریلیا ...
”کورونا وائرس کی وباءسے ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد غیر حقیقی لگتا ہے“ آسٹریلیا کی ایسی شخصیت نے یہ بات کہہ دی کہ ہر کوئی افسردہ ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد غیر حقیقی لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس ٹی 20ورلڈکپ کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا جو 18 اکتوبر سے 15 نومبر کے درمیان شیڈول ہے مگر کورونا وائرس کے باعث اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ آیا یہ ملتوی ہوگا یا نہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین کرکٹ آسٹریلیا ایرل ایڈنگز نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا اس برس ملتوی یا ختم کرنے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا مگر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 16 ٹیموں کو آسٹریلیا لانا غیرحقیقی لگتا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20ورلڈکپ پر حتمی فیصلے سے قبل مزید ایک ماہ انتظار کیا جائے گا جس دوران حالات اور مختلف پہلو زیر غور لائے جائیں گے جبکہ رازداری کے معاملات میں خلاف ورزی پر تحقیقات میں تمام بورڈ ممبران اور کونسل مینجمنٹ کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی، تجارتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہیں جبکہ کئی بڑے میگا ایونٹس بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس بھی شامل ہے۔

مزید :

کھیل -