دوران کال ایپل کے ائیرپوڈز کان میں ہی پھٹ گئے، انتہائی تشویشناک خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اکثر آپ نے سمارٹ فونز کو چارجنگ کے دوران استعمال کرتے وقت پھٹ جانے سے متعلق حادثات تو سنے ہوں گے لیکن اب حال ہی میں ایک صارف کے دوران کال ایپل کے ائیر ہوڈز پھٹ جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ویبو کی رپورٹ کے مطابق ایک صارف کال پر بات کر رہا تھا کہ اس دوران اس کے ایپل کے ائیرپوڈز کان میں ہی پھٹ گئے جس پر اسے فوری ہسپتال پہنچاجہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے کان کی جلد متاثر ہوئی ہے جبکہ اس کے کان میں تکلیف سے اس کی سماعت بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ شخص کے کان میں مزید تکلیف کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ کان کے کارٹلیج میں خون بھی جم گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پھٹنے والے ایپل ائیرپوڈز بظاہر جھلسے ہوئے نہیں ہیں لیکن اس پر دراڑ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے یہ ائیر پوڈز ایپل کے سٹور سے 180 ڈالرز میں خریدے تھے۔ ایپل کمپنی نے تفتیش اور ائیر پوڈز کے پھٹنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کیلئے ائیر پوڈز کو اپنے پاس رکھ لیا ہے جبکہ کمپنی نے صارف کے نقصان کا ازالہ کرنے کا بھی کہا ہے۔