اسلام آباد،پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد،پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد،پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد،ملکہ کوہسار مری اور خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،مری،پشاور ،خیبر،صوابی ،سوات،ملاکنڈ،شانگلہ ،سوات ، بشام ،کوہستان ، اپردیر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت5 اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی223 کلومیٹر اورمرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -