شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں: ڈی سی عمر کوٹ

شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، حکومتی ہدایات پر عمل ...
شہری ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، حکومتی ہدایات پر عمل کریں: ڈی سی عمر کوٹ

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 ( اپیڈمک ڈزیز ایکٹ) ( سندھ ایکٹ 2015 ) کے سیکشن3 (3) کے تحت حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ضلع عمرکوٹ میں ( کووڈ 19-) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات ضروری ہیں لہذا ضلع عمرکوٹ کے تمام رہائیشوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ حکومت سندھ ، محکمہ داخلا، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس اور محکمہ صحت کے جانب سے وقتا فوقتا جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کریں ۔

جاری کردہ حکم نامہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر افراد ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہر جگہ لازمی طور پر فیس ماسک استعمال جبکہ (سوشل ڈسٹینس )سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے ، بسوں ، بس ٹرمینلز پر صفائی ستھرائی اور ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، حکم نامہ میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نے کرنے والے افراد کے خلاف سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 ( اپیڈمک ڈزیز ایکٹ) ( سندھ ایکٹ 2015  کے سیکشن 4اور پاکستان پینل کوڈ سیکشن 188 کے تحت سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -