گوجرانوالہ، 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

گوجرانوالہ، 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
گوجرانوالہ، 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمگیر وبا کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر گوجرانوالہ کے 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ واپڈا ٹاؤن، سیٹلائٹ ٹاؤن، احمد نگر، ماڈل ٹاؤن سمیت پیپلز کالونی اور قلعہ دیدار سنگھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ڈی سی گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ واپڈا ٹاؤن میں مکمل، سیٹلائٹ ٹاؤن بی اور ای بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز کالونی ڈبلیو اور وائے بلاک، ماڈل ٹاؤن اے اور بی بلاک میں علاقے سیل کئے جائیں گے جبکہ احمد نگر کی مختلف گلیوں کو سیل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں صرف گراسری شاپ، میڈیکل اسٹور اور دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی، مین مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ، پیپلز کالونی اور اندرون بازار میں لاک ڈاؤن نہیں ہو گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -