سعودی عرب آج سے پاکستان کیلئے اپنی ریلیف پروازیں شروع کریگا

سعودی عرب آج سے پاکستان کیلئے اپنی ریلیف پروازیں شروع کریگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب آج سے پاکستان کےلئے اپنی ریلیف پروازیں شروع کرے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی ائیرلائن کی درخواست منظور کرلی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مراسلے کے مطابق سعودی ائیرلائن نے سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت مانگی تھی، سعودی ائیر لائن پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے 16 سے 20 جون تک 6 پروزیں چلائے گی۔

16جون کو ریاض سے اسلام آباد اور جدہ سے لاہور پروازیں چلیں گی جبکہ 17اور 20 جون کو بھی پاکستانیوں کو لے کرجدہ سے پرواز اسلام آباد پہنچے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 17جون کو سعودیہ میں پھنسے پاکستانی ریاض سے کراچی پہنچیں گے جبکہ 18اور 20 جون کو جدہ اور ریاض سے پرواز پشاور پہنچے گی۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر کسی جہاز کے عملے کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -