پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کا کل احتجاج کا اعلان

پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کا کل احتجاج کا اعلان
پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کا کل احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن نے کل بروز بدھ کو احتجاج کا اعلان کردیا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے کہا ہے کہ وہ وزارت صحت پنجاب محکمہ صحت پنجاب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات کو احتجاج کے بغیر پورا کردیا جائے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا کہنا ہے کہ  موجودہ کورونا کی وبا کے دوران ڈاکٹرزاور نرسز کے ساتھ ساتھ پیرامیڈیکل عملہ بھی اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ پنجاب پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیدران ارشد بٹ اور تنویر بھٹی کورونا کی وبا کے دوران انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنے کارکنان کے شانہ بشانہ مریضوں اور ہسپتالوں کی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ حکومت پنجاب پیرامیڈیکل سٹافکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے تمام مسائل کو فی الفور حل کرے۔