وزیراعظم نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کاگرین سگنل دے دیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

وزیراعظم نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کاگرین سگنل دے دیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ
وزیراعظم نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کاگرین سگنل دے دیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا گرین سگنل دیدیا،وزیراعظم نے کہاہے کہ تارکین وطن ہمارے دل کے قریب ہیں ،تارکین وطن کومشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کاگرین سگنل دے دیا،انٹرنیشنل فلائٹس مرحلہ واربحال کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی،ابتدائی طور پرعرب ممالک کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، گلف ممالک سے پاکستانیوں کی واپسی کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا،پہلے بےروزگار مزدوراورمحنت کشوں کووطن لایا جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تارکین وطن ہمارے دل کے قریب ہیں ،تارکین وطن کومشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم نے کہاکہ کوروناسے لاکھوں پاکستانیوں کے بےروزگارہونےکادکھ ہے،اوورسیزپاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے،حکومت ہم وطن بہن بھائیوں کی ہرممکن مدد کیلئے تیارہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -