لاہوریئے اللہ تعالیٰ کی علیحدہ مخلوق، ہمارے جیسے کوئی قوم جاہل نہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان نے سوشل میڈیا ہنگامہ برپا کردیا، عہدہ بھی جانے کا خطرہ

لاہوریئے اللہ تعالیٰ کی علیحدہ مخلوق، ہمارے جیسے کوئی قوم جاہل نہیں: ڈاکٹر ...
لاہوریئے اللہ تعالیٰ کی علیحدہ مخلوق، ہمارے جیسے کوئی قوم جاہل نہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان نے سوشل میڈیا ہنگامہ برپا کردیا، عہدہ بھی جانے کا خطرہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کے عوام سے ناراض ہیں کہتی ہیں کہ لاہور کے عوام کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہوتے۔ اور ہر چیز کو بطور تماشا دیکھتے ہیں جو بہت افسوسناک بات ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہز یب خانزادہ کے ساتھ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ " مجھے کئی دفعہ لگتا ہے کہ لاہوریے خاص طور پر ایک علیحدہ مخلوق ہیں اللہ تعالیٰ کی اور ہر چیز کو بطور تماز دیکھتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے"۔

اسی حوالے سے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ دیگر شہروں میں بھی لوگوں نے حکومتی ہدایات نہیں تسلیم کیں اس لیے حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ قوانین پر عملدرآمد کروائے، جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ "اگر ہم سختی کریں تو پھر آپ ہی لوگ ہوں گے جو ہم سے ناراض ہوں گے  کہ سختی کررہے ہیں ہم تو کہیں کے نہیں رہے" جس پر شاہزیب خانزادہ نے کہا انہوں نے اپنے پروگرام کے توسط سے سخت لاک ڈاون کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

 بیان میں صوبائی وزیرصحت  یاسمین راشد نے نہ صرف لاہوریوں کو بلکہ تمام پاکستانیوں کو جاہل قوم قراردیا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سٹی 42کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لاہوریوں کے لئے نامناسب الفاظ کہنےپر لیگی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ نےوزیرصحت سے لاہوریوں سے معافی مانگنے اورقلمدان واپس لینے کےمطالبےکی قرارداد اسمبلی میں جمع کردی ۔

 قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں داتا کی نگری لاہور میں بسنے والے ایک کروڑ سےزائد لوگوں کے بارے میں انتہائی غیر مناسب الفاظ کا استعمال کرنا قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر صحت نے نہ صرف لاہور کے تاریخی شہر میں رہنے والوں کی بےعزتی کرنےکی کوشش کی بلکہ انھوں نے پوری پاکستانی قوم کو جاہل اور ڈھیٹ جیسے نازیبا الفاظ و القاب دے کر پوری قوم کی شدید دل آزاری کی ہے۔

کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے قرارداد میں مطالبہ کیاکہ وزیر صحت سے فوری وزارت کا قلمدان واپس لیا جائے اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو یہ حکم دیا جائے کہ وہ پوری پاکستانی قوم اور لاہور میں بسنے والے لاہوریوں سے معافی مانگتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لیں۔

بعدازاں  یاسمین راشدکےلاہوریوں کےحوالےسے بیان پرخواجہ عمران نذیر نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ پہلےجورپورٹ دی گئی اس پراسوقت عمل کیوں نہیں کیاگیا،لاہوریوں کوبرابھلاکہنےکی پرزورمذمت کرتےہیں،اپنی نالائقی کولاہوریوں کیخلاف بات کرکےچھپانہیں سکتی،آپ نےتودعوی کیاتھاآپ نےقوم کوشعور دےدیاہے،لاہوریےعظیم لوگ ہیں جوہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتےہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -