”چین نے بھارت کے تین نہیں بلکہ کرنل سمیت اتنے فوجی مارے ہیں “تجزیہ کار کامران خان نے مصدقہ ذرائع سے تہلکہ خیز خبر دے دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار کامران خان نے مصدقہ ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین نے بھارت کے تین سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مصدقہ زرائع... مودی PMO آفس بھارتی فوجی قیادت کل رات سے کھلبلی مچی ہے کیونکہ کل لداخ کے گلوان میں 45 سال میں ہونے والے بدترین چین بھارت فوجی تصادم میں بھارتی کرنل سمیت دو نہیں 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں مودی اور بھارتی میڈیا کو سانپ سونگ گیا نا جنگ نا سرجیکل اسٹرائیک گیدڑ بھڑکیاں۔
واضح رہے کہ انڈین فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جھڑپ پیر کی شب متنازع وادی گلوان کے علاقے میں ہوئی جہاں فریقین کی افواج کی پسپائی کا عمل جاری تھا۔چینی فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں تین انڈین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔چین اور انڈیا کی متنازع سرحد پر کسی جھڑپ میں ہلاکت کا کم از کم 45 برس میں یہ پہلا واقعہ ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاو لی جیانگ نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی پیر کو دو بار ایل اے سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد پار داخل ہوئے اور اس دوران انہوں نے چینی اہلکاروں پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں فریقین کا نقصان ہوا۔
مصدقہ زرائع... مودی PMO آفس بھارتی فوجی قیادت کل رات سے کھلبلی مچی ہے کیونکہ کل لداخ کے گلوان میں 45 سال میں ہونے والے بدترین چین بھارت فوجی تصادم میں بھارتی کرنل سمیت دو نہیں 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں مودی اور بھارتی میڈیا کو سانپ سونگ گیا نا جنگ نا سرجیکل اسٹرائیک گیدڑ بھڑکیاں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) June 16, 2020