سریبین ٹینس سٹار اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر رو پڑے

سریبین ٹینس سٹار اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر رو پڑے
سریبین ٹینس سٹار اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر رو پڑے

  

بلغراد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سریبین ٹینس سٹار نووک جوکووچ اپنے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد رو پڑے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچپن کے دن یاد آنے پر آنکھیں نم ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نووک جوکووک نے گزشتہ دنوں جرمنی کے زویریف کو مات دی تاہم بہتر پوزیشن کی وجہ سے ہم وطن فلپ کراجینووک فائنل میں پہنچ گئے جنہیں بعد میں ڈومینک تھیم نے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قبل ازیں اپنے مقابلے کے بعد 4 ہزار سے زائد ہوم کراﺅڈ کے سامنے جوکووچ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

تاہم انہوں نے شکست کے باعث رونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں، بلکہ مجھے یہاں پر کھیل کر اپنے بچپن کے دن یاد آ گئے، اس لئے جذباتی ہو گیا، اس موقع پر جوکووچ کو حریف پلیئرز کی جانب سے نشستوں سے کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید :

کھیل -