”خاتون اول کے خلاف نا زیبا الفاظ شرمناک ہیں “عبد العلیم خان کا بشری بی بی کی حمایت میں بیان

”خاتون اول کے خلاف نا زیبا الفاظ شرمناک ہیں “عبد العلیم خان کا بشری بی بی کی ...
”خاتون اول کے خلاف نا زیبا الفاظ شرمناک ہیں “عبد العلیم خان کا بشری بی بی کی حمایت میں بیان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا خاتون اول بشریٰ بی بی کے حق میں بیان سامنے آگیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ خاتون اول کے خلاف نازیبا الفاظ شرمناک ہیں جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایساکرنے والا کوئی بھی شخص تحریک انصاف یا کسی حکومتی عہدےکا اہل نہیں۔ وزیراعظم عمران خان اوران کے اہل خانہ ہمارے لئے نہایت قابل احترام ہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کی غیراخلاقی بیان بازی ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ آڈیوکال سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسن لگادیے گئے ہیں۔مبینہ آڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی ان کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کرسکتا ہے۔

مزید :

قومی -