زبردستی شادی کے بعد شوہر سے فرار ہونے والی نوجوان لڑکی کو ایک سال بعد قتل کردیا گیا

زبردستی شادی کے بعد شوہر سے فرار ہونے والی نوجوان لڑکی کو ایک سال بعد قتل ...
زبردستی شادی کے بعد شوہر سے فرار ہونے والی نوجوان لڑکی کو ایک سال بعد قتل کردیا گیا

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں شادی کے چند روز بعد آشنا کے ساتھ بھاگ جانے والی لڑکی کو اس کے شوہر نے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ ایران کے شہر ابدین میں پیش آیا ہے۔ اس 19سالہ لڑکی کے والدین نے ایک سال قبل زبردستی اس کی شادی اس کے 23سالہ کزن کے ساتھ کر دی جس کے 2روز بعد وہ اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ گئی جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتی تھی۔

ان کے فرار ہونے کے ایک سال بعد گزشتہ دنوں اس کے شوہر نے انہیں تلاش کر لیا اور چاقوں سے لڑکی کا سر کاٹ کر دھڑ سے الگ کر ڈالا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو بے وفائی کرنے پر قتل کیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ میں نے ٹھیک وقت پر اس کا سر کاٹا اور مجھے اس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی دلہن کو پورا سال تلاش کرتا رہا جو بالآخر اسے 600کلومیٹر دور مشہد میں مل گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -