کیا یہ کوئی بھوت ہے؟ پارک میں پڑی ورزش کی مشین خود بخود چلنے لگی، دیکھ کر پولیس والوں کی بھی ہوائیاں اُڑگئیں، ویڈیو سامنے آگئی

کیا یہ کوئی بھوت ہے؟ پارک میں پڑی ورزش کی مشین خود بخود چلنے لگی، دیکھ کر ...
کیا یہ کوئی بھوت ہے؟ پارک میں پڑی ورزش کی مشین خود بخود چلنے لگی، دیکھ کر پولیس والوں کی بھی ہوائیاں اُڑگئیں، ویڈیو سامنے آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں کو تنگ کرنے والے بھوت پریت کے بارے میں تو آپ نے بہت سن رکھا ہو گا لیکن گزشتہ دنوں بھارت میں پولیس نے ورزش کے شوقین بھوت دیکھ لیے، کہ آنکھوں پر یقین نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جھانسی میں واقع کاشی رام پارک میں پیش آیا۔ پولیس کی ایک ٹیم گشت پر تھی۔ یہ لوگ پارک کے قریب آ کر کھڑے ہو گئے جس میں ورزش کے لیے آﺅٹ ڈور جم بنایا گیا تھا اور ورزش کا سامان وہاں پڑا تھا۔

یہ آدھی رات کا وقت تھا جب پولیس والوں نے خود بخود جم کے سامان کو اس انداز میں ہلتے دیکھا جیسے کوئی ان سے ورزش کر رہا ہو۔ ایک پولیس اہلکار نے اپنے فون سے اس واقعے کی ویڈیو بنا لی جو بعد ازاں انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی۔ ویڈیو کے شروع میں یہ مشین تیزی کے ساتھ ہل رہی ہوتی ہے اور پھر کچھ دیر بعد اس کی رفتار میں آہستگی آ جاتی ہے۔ اگرچہ اس ویڈیو نے ایک دنیا کو حیران کر رکھا ہے لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی بھوت نہیں بلکہ شرارتی نوجوانوں کی شرارت ہے۔ یہ مشین ایسی ہے کہ اسے اگر گریس دے دی جائے تو یہ ایک بار معمولی سا ہلا دینے پر کافی دیر تک خودبخود ہلتی رہتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -