آدمی نے اپنی بزرگ آنٹی کو جادوگرنی سمجھ کر قتل کردیا، قلم کیا گیا سر پکڑ کر تھانے پہنچ گیا

آدمی نے اپنی بزرگ آنٹی کو جادوگرنی سمجھ کر قتل کردیا، قلم کیا گیا سر پکڑ کر ...
آدمی نے اپنی بزرگ آنٹی کو جادوگرنی سمجھ کر قتل کردیا، قلم کیا گیا سر پکڑ کر تھانے پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے اپنی خالہ پر جادو کرنے کا الزام عائد کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسا کے ضلع میوربھنج میں واقع گاﺅں نواساہی میں پیش آیا ہے جہاں کچھ دن قبل ملزم کے کم عمر بیٹی کا انتقال ہو گیا تھا۔ ملزم نے اس کا ذمہ دار اپنی خالہ کو قرار دیا کہ وہ جادو گرنی ہے اور اسی کے جادو سے اس کے بیٹے کی موت ہوئی۔
30سالہ ملزم بدھورام سنگھ اس شک پر ہی مشتعل ہو گیا اور کلہاڑے کے وار کرکے اپنی 60سالہ خالہ چمپا کو قتل کر ڈالا۔ اس نے کلہاڑے سے چمپا کا سر دھڑ سے الگ کر دیا اور اس کٹے سر کو ہاتھ میں اٹھائے13کلومیٹر پیدل چل کر پولیس سٹیشن گیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی خالہ چمپا کالاجادو کرتی تھی۔ اس نے میری بیٹی پر جادو کیا جس کی وجہ سے وہ مر گئی۔ اس پر میں نے چمپا کو قتل کر دیا۔