چوہے کے جسم کے پچھلے حصے سے بنی منگنی کی انگوٹھی، لڑکی کے سب سے انوکھے آئیڈیا نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا

چوہے کے جسم کے پچھلے حصے سے بنی منگنی کی انگوٹھی، لڑکی کے سب سے انوکھے آئیڈیا ...
چوہے کے جسم کے پچھلے حصے سے بنی منگنی کی انگوٹھی، لڑکی کے سب سے انوکھے آئیڈیا نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی منصوبہ بندی کی اور اسے پہنانے کے لیے ایسی چیز سے انگوٹھی بنوا لی کہ انٹرنیٹ پر اس نے اس حوالے سے بتایا تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون نے اس انگوٹھی کی تصویر فیس بک گروپ ’دیٹس اِٹ، آئی ایم رِنگ شیمنگ‘ میں پوسٹ کی اور بتایا کہ یہ انگوٹھی چوہے کے پچھواڑے کی بنی ہوئی ہے جو میں اپنے بوائے فرینڈ کو منگنی کی انگوٹھی کے طور پر پہنانا چاہتی ہوں۔

لڑکی نے کیپشن میں لکھا کہ ”میں اور میرا بوائے فرینڈ گزشتہ 8سال سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور اب میں نے اسے شادی کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہم دونوں ہی جانوروں کو جنوط کرنا پسند کرتے ہیں چنانچہ میں نے اسے پہنانے کے لیے ایسی ہی انگوٹھی بنوائی ہے۔ یہ چوہے کے پچھواڑے کا سوراخ ہے جس کے اوپر گوند لگی ہوئی ہے۔ اس گروپ میں منگنی کی انگوٹھیوں کی وجہ سے لوگوں کو شرمندہ کیا جاتا ہے، چنانچہ میں نے سوچا کہ میں پہلے ہی اس انگوٹھی کی تصویر یہاں پوسٹ کر دوں تاکہ آپ لوگ بعد میں ہمیں شرمندہ نہ کریں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -