زیادہ مرد لاک ڈاﺅن کے حمایتی ہیں یا عورتیں؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

زیادہ مرد لاک ڈاﺅن کے حمایتی ہیں یا عورتیں؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی
زیادہ مرد لاک ڈاﺅن کے حمایتی ہیں یا عورتیں؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں لاک ڈاﺅن لوگوں پر گراں گزر رہا ہے اور وہ دن گن گن کر کاٹ رہے ہیں لیکن آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت نے ایک سروے میں اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر آدمی حیران رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق این اے بی (NAB)کے زیر انتظام ہونے والے اس سروے میں آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ وہ لاک ڈاﺅن کے دوران زیادہ خوش رہ رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ لاک ڈاﺅن ختم ہو۔لاک ڈاﺅن پر خوشی کا اظہار کرنے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے۔

سروے میں لوگوں سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کس قدر چاہتے ہیں کہ زندگی کورونا وائرس سے پہلے جیسی ہو جائے؟ اس کے لیے لوگوں کو ایک سے دس کے درمیان اپنی خواہش کو بیان کرنے کو کہا گیا۔ صفر کا مطلب تھا کہ آپ لاک ڈاﺅن کا بالکل بھی خاتمہ نہیں چاہتے اور اسی طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور 10کا مطلب آپ مکمل پہلے والی زندگی چاہتے ہیں۔ حیران کن طور پر خواتین نے اوسطاً6.3اور مردوں نے 6.8پوائنٹس دیئے۔ جس کا مطلب تھا کہ وہ سبھی کورونا وائرس سے پہلے والی زندگی مکمل واپس نہیں چاہتے۔ وہ کچھ قدغنیں ہٹانا چاہتے ہیں اور کچھ باقی رکھنا چاہتے ہیں۔ مجموعی طور پر لوگوں کی اکثریت نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے وہ زیادہ خوشی محسوس کر رہے ہیں اور وہ دوبارہ دفاتر میں نہیں جانا چاہتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -