”ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ایک خاص پس منظر میں ہے اور ہمیں اس پر بات کرنی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے حیران کن بات کہہ دی

”ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ایک خاص پس منظر میں ہے اور ہمیں اس پر بات کرنی ...
”ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ایک خاص پس منظر میں ہے اور ہمیں اس پر بات کرنی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ حامد میر نے حیران کن بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور اینکرپرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا لاہوریوں سے متعلق بیان ایک خاص پس منظر میں ہے اور ہمیں اس پر بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے الفاظ کے چناﺅ میں احتیاط نہیں برتی لیکن مجموعی طور پر وہ یہ بات کر رہی ہیں کہ موت ہمارے سامنے کھڑی ہے اور ہم سمجھ نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان کا ایک خاص پس منظر ہے اور اس پر بات کرنی چاہئے کیونکہ مارچ کا مہینے میں ابھی کورونا وائرس کی جب ابتداءہوئی تھی تو اس سارے عرصے میں یاسمین راشد بار بار یہ کہتی رہیں کہ پنجاب کے حالات خراب ہو جائیں گے اور لاہور وبائی مرکز بنے گا لیکن ہماری سیاسی لیڈرشپ، خاص طور پر وزیراعظم اور اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نہیں آ سکیں اور اس وجہ سے کنفیوژن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بیان اسی پیرائے میں دیا ہے لیکن الفاظ کے چناﺅ میں ان سے بے احتیاطی ہوئی ہے، حالانکہ انہیں احتیاط کرنی چاہئے تھی لیکن مجموعی طور پر وہ یہ بات کر رہی ہیں کہ اس وقت موت ہمارے سامنے کھڑی ہے اور ہم اس کا احساس نہیں کر رہے، اسی تناظر میں انہوں نے جہالت کا لفظ استعمال کیا ہے۔

مزید :

قومی -