”میں نے بھی دو مرتبہ خودکشی کرنے کا ارادہ کیا“ معروف پاکستانی اداکارہ نے بھی اعتراف کر لیا

”میں نے بھی دو مرتبہ خودکشی کرنے کا ارادہ کیا“ معروف پاکستانی اداکارہ نے ...
”میں نے بھی دو مرتبہ خودکشی کرنے کا ارادہ کیا“ معروف پاکستانی اداکارہ نے بھی اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی زندگی کے تلخ لمحات سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ میں والدہ کے انتقال کے بعد ناامید ہوگئی تھی، کسی سے بات کرنے سے قاصر تھی اور سب کچھ میرے لئے بے معنی تھا۔ نازش جہانگیر نے بتایا کہ میں 10 برس سے ڈپریشن میں مبتلا تھی اور پھر اپنے لئے خود سے کھڑی ہوئی اور ان لوگوں کو توجہ کا مرکز بنایا جن کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آ چکے تھے جس کے بعد مایوسیوں کا پتا لگا اور پھر مجھے اس بیماری سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد ملی۔

View this post on Instagram

So here I am, I have been suicidal twice in my life after I lost my mother. I was hopeless I was unable to talk, everything was just meaningless for me. I have fought PTSD for 10 years as I mentioned this earlier but let me tell you all one thing very clearly, only I had a cure and that too within. I stoodup for myself, I took my every breakdown as a lesson, I fought my darkness and left it all behind me. I pray for everyone to be strong enough to talk about it and fight it the same way. There are times in your life when you don't feel right opening up to anyone, you don't even want to listen to anyone and that's the time where you have to talk your heart out and fight the depression living inside you, look for the positivity in your life, extract positivity from negativity, try to be kind with everyone,try to let people live their life the way they want to, try to not judge anyone. It's a request for wellbeing. Thankyou.❤️???????? #staypositive #staysafe #bekind #loveyourself #nazishjahangir

A post shared by Nazish Khan (@nazishjahangir) on


اداکارہ نے کہا کہ میں سب کیلئے دعا کرتی ہوں کہ سب اتنے مضبوط ہوں کہ بیماری کے بارے میں بات کریں اور اس سے لڑیں، آپ کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے، آپ کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دل کی بات کرنا ہوتی ہے اور اپنے اندر رہنے والی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔
سن 2015ءمیں شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی نازش جہانگیر نے کہا کہ آپ اپنی زندگی میں مثبت چیزیں تلاش کریں اور منفی چیزوں کو نکال باہر کریں، سب کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، لوگ زندگی کو جس طرح گزارنا چاہتے انہیں گزارنے دیں اور ہر ایک بارے میں اندازے نہ لگائیں۔

مزید :

تفریح -