ملک کی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ ،اہم ترین معاملات پر بریفنگ

ملک کی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ ،اہم ترین معاملات پر ...
ملک کی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ ،اہم ترین معاملات پر بریفنگ

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملکی عسکری قیادت نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا اور علاقائی سلامتی پر جامع بریفنگ لی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے ہیڈکوارٹرز میں عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کرنے والی عسکری قیادت میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور شامل تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کو علاقائی سلامتی پر جامع اور ایل او سی اور مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

مزید :

قومی -