”پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ بھوک سے مر جاتے ہیں“مراد سعید کا قومی اسمبلی سے خطاب

”پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ بھوک سے مر جاتے ہیں“مراد سعید کا قومی اسمبلی ...
”پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ بھوک سے مر جاتے ہیں“مراد سعید کا قومی اسمبلی سے خطاب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں لوگ بھوک سے مرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عوام کو وبا، بھوک اور غربت سے بچانا ہے۔ پاکستان میں 25 فیصد آبادی پہلے ہی خط غربت سے نیچے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک مکمل لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہماری حکومت گزشتہ حکومتوں کے قرضے واپس کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں ہم نے نہیں ماضی کی حکومتوں نے دھکیلا ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں یہاں پیسے ہی نہیں طیارے بھی چوری ہوتے تھے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سمیت سات ممالک دیوالیہ ہونے جارہے ہیں،۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں شائع ہونے والی عالمی اداروں کی رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -