ن لیگ کے سابق رہنماؤں نے نئی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

ن لیگ کے سابق رہنماؤں نے نئی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا
ن لیگ کے سابق رہنماؤں نے نئی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  منگل کو کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر  عبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق وزیر اعلیٰ ثنا زہری  اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور ان کے ساتھیوں نے  پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کیا۔تاہم  باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کے ساتھ کنونشن میں کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -