صحافی وقار احمد گیلانی کا انتقال ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے ممبران کا اظہار افسوس

صحافی وقار احمد گیلانی کا انتقال ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے ممبران کا ...
صحافی وقار احمد گیلانی کا انتقال ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے ممبران کا اظہار افسوس

  

ویانا(اکرم باجوہ) شانہ بشانہ یو ٹیوب چینل کے چیف ایگزیکٹو سید وقار احمد گیلانی کے انتقال کر گئے۔ آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ،نائب صدر حاجی زاہد غنی چوہان،جنرل سیکریٹری غلام حسین نقوی ودیگر عہدیداران اور مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت،پاک فرینڈز آسٹریا کے مرکزی چیرمین حاجی چوہدری قمر حسین،منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم،مسجد البلال ویاناکے صدر الحاج محمد اکرم بٹ،ای یو پاک فرینڈز شپ آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،حاجی فاروق چوہدری، حاجی قاسم علی، معروف کالم نگار پروفیسر ملک مسرت شوکت اعوان و دیگر نے سید وقار احمد گیلانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلیانِ گجرات ایک منجھے ہوئے اور بے باک نڈر اور ایماندار صحافی سے محروم ہو گیا ہے ہم سب سید وقار احمد گیلانی کی اچانک وفات پر دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین۔

مزید :

تارکین پاکستان -