عثمان بزدار بمقابلہ شہباز شریف، کس وزیراعلی نے اپنے دور میں زیادہ رقم خرچ کی؟ موازنہ رپورٹ جاری کردی گئی

عثمان بزدار بمقابلہ شہباز شریف، کس وزیراعلی نے اپنے دور میں زیادہ رقم خرچ ...
عثمان بزدار بمقابلہ شہباز شریف، کس وزیراعلی نے اپنے دور میں زیادہ رقم خرچ کی؟ موازنہ رپورٹ جاری کردی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سابق وزیرا علی پنجاب  شہباز شریف کے ایک سال میں اخراجات کے حوالے سے موازنہ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس نے شہبازشریف کے دور حکومت کے مالی سال 18-2017 اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی سال 21-2020 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 18-2017 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں مالی سال 21-2020 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات 14 کروڑ 41 لاکھ روپے رہے۔ شہباز شریف دور میں2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر چار کروڑ 24 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جو موجودہ دور میں کم ہو کر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے رہ گئے۔شہبازشریف دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں تین  لاکھ 72 ہزار لیٹرتیل استعمال ہوا جبکہ عثمان بزدار دور میں یہ ایندھن کم ہو کردو لاکھ 25 ہزار لیٹر رہ گیا۔شہبازشریف دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں آٹھ  کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کیے گئے، عثمان بزدار دور میں چارکروڑ 40 لاکھ روپےکے اخراجات اس مد میں آئے۔

مزید :

قومی -