کورونا وائر س سے مزید 46ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح2.46 فیصد ہوگئی

کورونا وائر س سے مزید 46ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح2.46 فیصد ہوگئی
کورونا وائر س سے مزید 46ہلاکتیں، مثبت کیسز کی شرح2.46 فیصد ہوگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائر س کے مزید 46افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار 38کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.46فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق عالمی وباءکے باعث ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار828 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ44 ہزار65 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد39ہزار905ہے اور 8 لاکھ82 ہزار332 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 567 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار273، خیبرپختونخوا چار ہزار 240، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 297 اور آزاد کشمیر میں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار207، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار313، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 379، سندھ 3 لاکھ 29 ہزار279، بلوچستان 26 ہزار 331، آزاد کشمیر 19 ہزار 822 اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 734 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -