وزیراعظم عمران خان آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی وزیرا عظم کے ہمراہ ہوں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید وزیراعظم کو سیف سٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم 100 موٹر سائیکلوں پر مشتمل سکواڈ کا افتتاح کریں گے۔ خصوصی موٹر سائیکل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پر معمور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی سکیوررٹی بڑھانے کیلئے سکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -