مظفر گڑھ میں سکول ٹیچر نے دو بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مظفر گڑھ میں سکول ٹیچرنے 2 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔
چائلڈپروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمدکے مطابق مظفر گڑھ میں اسکول ٹیچر نے 2 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، درخواست پر مقدمہ درج کر کے پولیس نے سکول ٹیچر کو گرفتار کرلیا ہے۔سارہ احمد نے کہا کہ طلبہ سے زیادتی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملتان بیورو کو متاثرہ بچوں کے خاندانوں سے فوری رابطہ کی ہدایت کی، زیادتی کا شکار بچوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہے، بچوں اور ان کے خاندانوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، متاثرہ بچوں کو قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔
دوسری جانب بورے والا میں ایک قاری نے 10 سالہ طلب علم کو سبق یاد نہ ہونے پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے چائلڈپروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قاری کو حراست میں لے لیا ہے۔سارہ احمد کا کہنا ہے کہ تشدد کے شکار بچے کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور اسے قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔