احتجاج اپوزیشن کا حق مگر گالیاں نہیں دینی چاہئیں، علی محمد خان

احتجاج اپوزیشن کا حق مگر گالیاں نہیں دینی چاہئیں، علی محمد خان
احتجاج اپوزیشن کا حق مگر گالیاں نہیں دینی چاہئیں، علی محمد خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر گالیاں نہیں دینی چاہئیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ  ہماری سارا دن کوشش رہی کہ لڑائی نہ ہو ، مگر اپوزیشن نے وزیر اعظم کی موجودگی میں گالیاں دیں، خود وزیر اعظم کو گالیاں دیں ، ذاتی جملے کسے گئے ، جس جس نے حملہ کیا ، گالیاں دیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

ادھر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے مطابق ہنگامہ آرائی کی وجہ اپوزیشن کا رویہ ہے ، وفاقی وزیر فواد چودھری کے مطابق لڑائی علی گوہر بلوچ کے نعروں سے شروع ہوئی ۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ جو ارکان ملوث ہیں ان پر پابندی لگے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -