”ویکسین لگواﺅ اور یہ چیز لے جاﺅ “تھائی لینڈ میں لوگوں کو ایسی آفر دیدی گئی کہ ہر کوئی دوڑ دوڑ کر ویکسین لگوانے لگا 

”ویکسین لگواﺅ اور یہ چیز لے جاﺅ “تھائی لینڈ میں لوگوں کو ایسی آفر دیدی گئی ...
”ویکسین لگواﺅ اور یہ چیز لے جاﺅ “تھائی لینڈ میں لوگوں کو ایسی آفر دیدی گئی کہ ہر کوئی دوڑ دوڑ کر ویکسین لگوانے لگا 

  

بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھائی لینڈ کے شمالی ضلع میں شہریوں میں ویکسین لگوانے کے شعور کو اجاگر کرنے کیلئے نہایت بڑی پیشکش کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن مہم کو کامیاب کرنے کیلئے شہریوں کو پیشکش کی جارہی ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں اور پاکستانی پچاس ہزار مالیت کا ایک بچھڑا مفت لے جائیں ، جو ویکسین لگوانے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 24 ہفتے تک 24 بچھڑے دیے جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کے اعلان کے بعد ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں میں چلی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -