کوئی بھی حکومت آئے پنجاب آب پاک اتھارٹی چلتی رہے گی ، گورنر پنجاب

کوئی بھی حکومت آئے پنجاب آب پاک اتھارٹی چلتی رہے گی ، گورنر پنجاب
کوئی بھی حکومت آئے پنجاب آب پاک اتھارٹی چلتی رہے گی ، گورنر پنجاب

  

فیصل آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فیصل آباد میں آب پاک اتھارٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا ، افتتاح کے بعد خطاب میں چودھری سرور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت آئے پنجاب آب پاک اتھارٹی چلتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ 70 فیصد بیماریاں پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہیں ، پینے کا صاف پانی فراہم کرنا میرا مشن ہے ، پنجاب کے ہر شہر  ، ہر قصبے میں پانی فراہم کریں گے ، اداروں کو بنانے کی ضرورت ہے ، ریسکیو 1122 اس کی مثال ہے ۔

چودھری سرور نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے میں  کینسر بن گئی ہے ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا میں جتنے واٹر پراجیکٹ شروع ہوئے وہ سب بند ہو گئے،  پرویز مشرف نے کلین ڈرنکنگ واٹر کے نام سے منصوبہ بنایا ، وہ بھی بندہو گیا ، میں جب سے پاکستان آیا ہوں لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنا ترجیح ہے ۔

اجلاس سے اتھارٹی چیئرمین ڈاکٹر شکیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دو کروڑ لاگت سے 138 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگایں گے ، 7 لاکھ سے زائد افراد کوپینے کا صاف پانی مل سکے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خلیل احمد کاسترو اور اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی ۔ گورنر پنجاب نے دعا بھی کرائی ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -