چیف جسٹس قاسم خان نے ایس پی صدر حفیظ الرحمان کو غلطی ماننے اور معافی کیلئے کتنے منٹ کا وقت دیدیا ؟ بڑی خبر 

چیف جسٹس قاسم خان نے ایس پی صدر حفیظ الرحمان کو غلطی ماننے اور معافی کیلئے ...
چیف جسٹس قاسم خان نے ایس پی صدر حفیظ الرحمان کو غلطی ماننے اور معافی کیلئے کتنے منٹ کا وقت دیدیا ؟ بڑی خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کا شہری کی زمین پر مبینہ قبضے کے کیس میں ایس پی صدر کے خلاف غلط بیانی کا معاملے کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس قاسم خان نے ایس پی حفیظ الرحمان کو غلطی ماننے اور معافی کیلئے 30 منٹ کا وقت دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر درخواست گزار شہری اکرم سعید بھی عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اکر م صاحب آپ نے حلف نامہ جمع کرایا ہے کیا آپ اسے دوبارہ پڑھنا چاہتے ہیں جس پر شہری نے جواب دیا کہ جی میں نے پڑھ کر دستخط کیئے ہیں ۔ ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی نے عدالت میں غلط بیانی کی ہے ، ایس پی نے کہا کہ درخواست گزار کے گھر پر کوئی ریڈ نہیں کی لیکن چھاپہ مارا گیا ، ایس پی نے کہا کہ ڈی آئی جی لیگل سے کنسلٹ کر کے ریڈ کیا گیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی جو لکھ کر دیں گے اس کے مطابق عدالت فیصلہ کرے گی ، مافی مانگنا چاہتے ہیں تو پہلے جرم کا اعتراف کریں ۔

مزید :

قومی -