پاکستان کی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اب ایک اور پلیٹ فارم پر بھی دھوم مچا دی
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان ٹک ٹاک کی سب سے مقبول ترین شخصیت اورنئی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد ”اسنیک ویڈیو ایپ“ پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنت مرزا کے اسنیک ویڈیو ایپ پر موجود آفیشل اکاونٹ پر فالوورز کی تعداد تین ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ اسنیک ویڈیو پر مقبول ہوگئی ہیں۔اس ضمن میں جنت مرزا کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ان کے اسنیک ویڈیو اکاونٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔مداح نے جنت مرزا کو تین ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔
دوسری جانب جنت مرزا نے مداح کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاو¿نٹ پر شیئر کرتے ہوئے ان کی محبت پر شکریہ ادا کیا۔اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاونٹس بنالیے جہاں ان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔