پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کا چیلنج در پیش ہوگا

پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کا چیلنج در پیش ...
پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کا چیلنج در پیش ہوگا

  

ابو ظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کا سیزن 6 ابو ظہبی کے میدانوں میں جاری ہے ، جہاں شائقین جوش و جذبے سے بھرپور ہر ہر گیند سے محظوظ ہو رہے ہیں ۔

کرکٹ میلے کے 25ویں میچ میں آج کوٹہ گلیڈی ایٹرز کو ملتان سلطانز کا چیلنج در پیش ہو گا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوٹہ گلیڈی ایٹرز آخری پوزیشن پر موجود ہے ، کوٹہ 8 میچز کھیل کر صرف دو میں فتح سمیٹ کر چار پوائنٹس حاصل کر سکی ہے ۔

ادھر ملتان سلطانز بھی چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے ، ملتان سلطانز ایونٹ میںاب تک 7 میچ کھیل چکی ہے جن میں سے تین میں فتح ہوئی اور چار میں شکست ہوئی ہے ، متان سلطانز کے 6 پوائنٹس ہیں ۔ 

دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -