حکومت پارلیمنٹ کا ماحول خراب کر کے کس کیلئے راہ ہموار کر رہی ہے ، حافظ حمد اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

حکومت پارلیمنٹ کا ماحول خراب کر کے کس کیلئے راہ ہموار کر رہی ہے ، حافظ حمد ...
حکومت پارلیمنٹ کا ماحول خراب کر کے کس کیلئے راہ ہموار کر رہی ہے ، حافظ حمد اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران جس بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حکومتی ارکان نے پاکستان ، پارلیمنٹ اور ریاست مدینہ کے نام کو بدنام کیا ، حکومت پارلیمانی ماحول کو خراب کر کے صدارتی نظام کی راہ ہموار کر رہی ہے ،  ریاست مدینہ میں حضرت عمرؓ تنقید سنتے تھے اور خوش بھی ہوتے تھے ، تنقید کو برداشت بھی کرتے تھے ،  نام نہاد ریاست مدینہ کے علمبردار عمران نیازی نہ تنقید سنتے ہیں نہ برداشت کرتے ہیں ۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ حکومتی ارکان کی بدتمیزی وزیر اعظم ہاؤس اور بنی گالہ کے منصوبے کے تحت کی گئی،  حکوتی ارکان کا مقصد ، سیاسی پارلیمانی ، جمہوری نظام کو بدنام کرنا اور صدارتی نظام کی راہ ہموار کرناہے ۔ عمران نیازی ، پارٹی اور حکومت سلیکٹڈ ہے ، اگر الیکٹڈ لوگ اسمبلی میں آتے تو ایسے نمونے نہ ہوتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیڈر ، ارکان ، وزراء اور خواتین تک بد زبان ہیں ، ایسی بد زبانی سے پوری قوم کی سر شرم سے جھک گے ، یہ ہے ریاست مدینہ کے علمبردار اور ان کے اخلاق ، پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ سیاسی لوگوں ، سیاسی خانہ بدوشوں کا ہجوم ہے ۔

مزید :

قومی -