وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات، اسمبلی میں گالم گلوچ کے معاملے پر کیا بات ہوئی، جانئے

 وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات، اسمبلی میں گالم گلوچ کے ...
 وزیر اعظم عمران خان سے سپیکر اسد قیصر کی ملاقات، اسمبلی میں گالم گلوچ کے معاملے پر کیا بات ہوئی، جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقا ت کی ہے ۔ملاقات میںسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو ایوان زیر یں میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ سے آگا ہ کیا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سپیکر اسد قیصر کی ملاقات کے دورانملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں دونوں جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، ڈپٹی سپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی کی موجودگی میں اجلاس کی مکمل فوٹیجز منگوا کر ان کا بغور جائزہ لیاگیا ہے۔ ایوان کاتقدس پامال کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کروں گا۔

وزیر اعظم نے واقے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت دی کہ قومی اسمبلی میں قوائد و ضوابط پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید :

قومی -