560 ارب کے ترقیاتی پیکج کے ساتھ تاریخی بجٹ پیش کیا: محمد یحیٰ بٹ

560 ارب کے ترقیاتی پیکج کے ساتھ تاریخی بجٹ پیش کیا: محمد یحیٰ بٹ
 560 ارب کے ترقیاتی پیکج کے ساتھ تاریخی بجٹ پیش کیا: محمد یحیٰ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ  (کاشف شکیل) وزیراعلیٰ موبلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین محمد یحیٰ بٹ نے دعویٰ کیا ہے  کہ  560 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے ساتھ یہ پنجاب کا تاریخی بجٹ ہے جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا کی وباء کی وجہ سے حکومت مالی طور پر کئی مشکلات کی شکار ہے لیکن اس کے باوجود اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔

ان کاکہناتھاکہ  کہ اس بجٹ میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت ہر شعبے کی ترقی پر خاص توجہ دی گئی ہے اور ایسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن سے  تمام محروم طبقات کو براہ راست ریلیف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کا اعلان سرکاری ملازمین کے لیے اطمینان کا باعث ہے  جبکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سات لاکھ سے زائد ملازمین کو جون سے  25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔

محمد یحیٰ نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ نئے بجٹ سے صوبہ کی معیشت بہتر ہو گی اور ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔