مسلم لیگ ن کا پنجاب کے بجٹ سے غیر حاضر ارکان سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ 

مسلم لیگ ن کا پنجاب کے بجٹ سے غیر حاضر ارکان سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ 
مسلم لیگ ن کا پنجاب کے بجٹ سے غیر حاضر ارکان سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے پنجاب کے بجٹ اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے ارکان سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق بجٹ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے ارکان کی فہرست مرتب کر لی گئی جس کی رپورٹ اعلیٰ قیادت کو پیش کی جائے گی ۔

پنجاب حکومت نے مالی سال 22-2021 کیلئے دو ہزار 653 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں جنوبی پنجاب کیلئے الگ ترقیاتی فنڈز اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -