ا ی سی سی نے خیبرپختونخوا کے لئے 5لاکھ ٹن گندم کی اجازت دے دی

ا ی سی سی نے خیبرپختونخوا کے لئے 5لاکھ ٹن گندم کی اجازت دے دی
ا ی سی سی نے خیبرپختونخوا کے لئے 5لاکھ ٹن گندم کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے خیبرپختونخوا کے لئے 5لاکھ ٹن گندم کی اجازت دے دی۔خیبر پختونخوا کو سپار کو ذخائر سے گندم فراہم کی جائے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کااجلاس ہوا جس میں این جی اوز کے لئے بیرونی امداد کی پالیسی زیرغورآئی اورپائپ لائن کے ذریعے پٹرول کے آپریشنل نقصان پر رپورٹ پیش کی گئی۔
ای سی سی کی جانب سے اجلاس میں این جی اوز کے لئے بیرونی امداد کی پالیسی کی منظوری اور وفاقی وزارتوں کے لئے تکینیکی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے بھی گرانٹ منظور کی گئی۔

مزید :

قومی -