انجینئرامیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 13 جولائی تک ملتوی

 انجینئرامیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 13 جولائی تک ...
 انجینئرامیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 13 جولائی تک ملتوی

  

پشاور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجینئر امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انجینئر امیر مقام کی نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کےلیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

امیر مقام کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ مزید دستاویزات جمع کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے وقت درکار ہے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست پرمزیدسماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما امیر مقا م کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات دن بہ دن بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں،پارلیمنٹ میں جعلی حکمران اپنے ہی جعلی بجٹ کی کاپیاں پھینک رہے ہیں، موجودہ حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق سب کچھ بہتر ہوا تو پھر پٹرول ، روٹی، ادویات اور دوسری چیزیں مہنگی کیوں ہو رہی ہیں،کونسی چوری کی ہے کسی کو معلوم نہیں، بڑے بڑے چور، شوگر مافیا اور دوسرے چور باہر پھر رہے ہیں اور ہمیں ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -