قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہلڑ بازی، نیر بخاری نے اہم ترین عہدیدار سے استعفیٰ مانگ لیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہلڑ بازی، نیر بخاری نے اہم ترین عہدیدار سے استعفیٰ ...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہلڑ بازی، نیر بخاری نے اہم ترین عہدیدار سے استعفیٰ مانگ لیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز قومی اسمبلی کے  اجلاس میں بد ترین ہنگامہ ارائی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری نے اہم ترین عہدیدار سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ایوان میں ہوئی ہلڑ بازی ، نازیبا الفاظ کے استعمال اور تشدد کے واقعے پر سپیکر اسد قیصر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ سپیکر ایوان میں ہنگامہ آرائی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ، کل والے واقعے پر سپیکر قومی اسمبلی کو فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے ۔ 

نیر بخاری نے کہا کہ حکومتی ارکان نے بینچز پر کھڑے ہو کر بجٹ کی کاپیاں اپوزیشن ارکان کو ماریں ، کل کا ہنگامہ باعث شرم ہے ۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضاگیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر حکومت کا حصہ نہیں بلکہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوتا ہے ، ان پر صرف حکومتی ارکان کی نہیں بلکہ تمام ارکان کے حقوق کی ذمہ داری ہوتی ہے ، بطور سپیکر نہ میں کبھی محترمہ کو ملنے گیا نہ کبھی ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے گیا۔

مزید :

سیاست -