وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ مسترد کرنے والوں کو کھر ی کھر ی سنادیں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ مسترد کرنے والوں کو کھر ی کھر ی سنادیں
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ مسترد کرنے والوں کو کھر ی کھر ی سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا بجٹ وہ لوگ مسترد کررہے ہیں جو عوام کے ہاتھوں خود مسترد ہو چکے ہیں، پیپلز پارٹی کو سندھ کے 70فیصد لوگ ووٹ دیتے ہیں جبکہ بجٹ مسترد کرنے کا دعویٰ کرنے والوں کے پاس اسمبلی میں صرف چند سیٹیں ہیں۔میں نے ہنسنے والوں کو بتادیا تم استعمال ہورہے ہو۔مجھے رات کو بہت اچھی نیند آتی ہے ان کی نیندیں حرام ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں کا م کے وقت درست کام کرتا ہوں،نوری آباد پاور پلانٹ پر مجھ پر ریفرنس بنایا گیا ہے یہ وہ پلانٹ ہے جو ایک منٹ بند نہیں ہوا اور ہمیں اس سے 28ارب کا ریونیو ملاہے،یہ و ہ پروجیکٹ ہے جو ایک منٹ بھی بند نہیں ہوا،سندھ میں اگر پی پی نے کوئی اچھا کا م کردیا ہے تو ا س کی تعریف بھی کرنی چاہئے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیااپوزیشن والے کراچی میں 109ارب روپے خرچ کرنا مسترد کرتے ہیں،کیا اپوزیشن تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی پر میرا شکوہ پنجاب سے نہیں ارسا سے ہے جو پانی کی تقسیم درست نہیں کرتا،میں کیوں پنجاب کو ذمہ دار ٹھہراوں گا، آبی معاہدے میں ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی، اس صوبے میں جو بزنس کرنا چاہے میں اس کے خلاف نہیںہوں۔